Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کسی کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں، پی ٹی آئی ورکر محمد اقبال کی وضاحت

عمران خان کی کال پر زمان پارک گیا، کسی سرگرمی میں ملوث نہیں،محمد اقبال
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 10:28pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

سوات سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکر محمد اقبال نے کالعدم تنظیم سے تعلق جوڑنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں اپنے قائد عمران خان کی کال پر زمان پارک گیا۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن محمد اقبال نے اپنے اوپر لگائے کے الزامات کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔

ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد اقبال نے کہا کہ 28 اکتوبر 2022 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر کارکن کی حیثیت سے زمان پارک گیا۔ کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں، ہمارے خلاف سیاسی چال چلی جارہی ہے۔

پی ٹی ورکر محمد اقبال نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ عمران خان کا ساتھی ہوکر ڈر کر بھاگ جاؤں، میں نہ تو جیل سے ڈرتا ہوں اور نہ کسی اور چیز سے۔

محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میرے متعلق کالعدم تنظیم کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ غلط ہے۔ جھوٹے الزام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، کالعدم یا کسی بھی دیگر تنظیم سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں آئی جی پنجاب اور نگراں وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کی تھی، جس میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیے گئے۔

اس موقع پر نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ ایسی طلاعات ہیں خیبرپختون خوا سے بھی لوگ وہاں موجود ہیں جو عسکریت پسند ہیں، ایک کا نام سامنے آیا جس کا تعلق تحریک نفاذ شریعت محمدی سے ہے۔ مولانا صوفی محمد مرحوم کا رائٹ ہینڈ مین تھا جس نے 8 سال قید کاٹی اور ایک سیاسی جماعت کا حصہ ہے اور کے پی وزیراعلیٰ نے اسے شامل کیا۔ اس طرح کےلوگ بھی وہاں موجود ہیں۔ یہ آپریشن جب مکمل ہوگا تو ان سب لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

pti

zaman park

Punjab Care Taker Information Minister