Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہونڈا سوک ”اوقات“ اور ”کھوکھا“ دونوں سے باہر

حیران کن طور پر اوقات سے باہر ہونے کے باوجود ہونڈا سِوک کے اب باضابطہ طور پر 10 لاکھ یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
شائع 16 مارچ 2023 09:30pm

ہونڈا اٹلس کارز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، اور اس تازہ ترین اضافے کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ درجے کی سوِک ویرینٹ کی قیمت ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

ڈیلرز کو بھیجے گئے نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ وہ ایکسچینج ریٹ اور سیلز ٹیکس کی شرح میں 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی مقامی سطح پر تیار (سی کے ڈی) گاڑیوں پر 18 فیصد سے 25 فیصد تک مزید اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نظرثانی شدہ قیمتیں 14 مارچ سے لاگو ہوچکی ہیں۔

سوک RS 1.5L ماڈل 10 لاکھ روپے کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ایک کروڑ 19 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

حیران کن طور پر اوقات سے باہر ہونے کے باوجود ہونڈا سِوک کے اب باضابطہ طور پر 10 لاکھ یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

Price

Honda Civic