کراچی میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، آغا خان اسپتال کے ڈاکٹرز بھی لپیٹ میں
کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز پھر سامنے آنے لگ گئے ہیں۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
کراچی میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ سات روز کے دوران شہر میں 146 کیسز سامنے آ گئے۔
شہر قائد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 449 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 53 کیسز مثبت آئے۔
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹرز اور طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خوش قسمتی سے کورونا میں مبتلا ہونے والے اسٹاف میں علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔
آغا خان اسپتال انتظامیہ نے ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز و عملے کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کردی ہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کے مطابق نینشل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے اچانک بڑھتے کیسز کے باعث ملک بھر میں 30 اپریل تک اسپتالوں سمیت ہجوم والی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو لازمی کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.