Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم نواز کا پنجاب کے 4 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے مریم نواز کو 28 مارچ کو طلب کرلیا
شائع 16 مارچ 2023 07:56pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن میں چار حلقوں سے انتخابی معرکہ لڑیں گی۔

پنجاب اسمبلی کا انتخابی دنگل 30 اپریل کو منعقد ہوگا، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی حریفوں کو ٹف ٹائم دینے کےلئے تیاری کرلی۔

مریم نواز لاہور کے 3 حلقوں پی پی 158، پی پی 149 اور پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی پی پی 63 گوجرانولہ سے بھی امیدوار ہوں گی۔

چاروں حلقوں سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفاتر میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں مریم نواز کو 28 مارچ کو طلب کرلیا۔

مریم نواز پی پی 173 لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے گزشتہ الیکشن میں اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے بلال یاسین منتخب ہوئے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کے لئے پی پی 149 لاہور نیا حلقہ ہے، پہلے اس کا نام پی پی 153 تھا، اس حلقے سے خواجہ عمران نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

pti

PMLN

punjab election