Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا

فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا
شائع 16 مارچ 2023 06:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سونے کی مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر مہنگا ہوکر 1926 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جس کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا۔

ایوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 3 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 943 روپے اضافے سے 1 لاکھ 74 ہزار 468 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2150 روپے پر ہی برقرار ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan