کوالیفائر میں رضوان نے وولف777 نیوز کے اسپانسر لوگو کو کیوں چھپایا؟
کیا آپ نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی جرسی پر کوئی عجیب چیز دیکھی؟ رضوان گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کوالیفائر کے دوران ایک اسپانسر لوگو کو چھپا رہے تھے۔
سلطانز کے سُپر اسٹار نے کسی نامعلوم وجہ سے شرٹ کے دائیں جانب رکھے وولف 777 نیوز کے اسپانسر لوگو کو ڈھانپ رکھا تھا۔ یہ رضوان کی طرف سے اچانک دل کی تبدیلی تھی، کیونکہ انہوں نے پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کے تمام میچز میں اسپانسر لوگو کو کور نہیں کیا تھا۔
اس ضمن میں ملتان سلطانز کے منیجر حیدر اظہر نے رضوان کے ایکشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سب کپتان سے پیار کرتے ہیں اگر رضوان کسی چیز سے مطمئن نہیں تو ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔
میچ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے حیدر اظہر نے کہا کہ اگر ہمارا کھلاڑی کسی چیز پر مطمئن نہیں تو ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا، ملتان سلطانز ایک خاندان کی طرح ہے۔
سلطانز کے ٹیم منیجر کا کہنا تھا کہ ہم نے رضوان کی خواہش کا احترام کیا ہے، کھلاڑیوں سے کیئے گئے معاہدے سے متعلق یہاں بحث کرنا ضروری نہیں، لہذا ہم اتھارٹی سے اس پر وضاحت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حیدر اظہر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس اسپانسر پر گرین لائٹ ملی جس کے بعد ہم نے اس اسپانسر کو آن بورڈ لیا، یہ گروپ رواں سال کو ہٹا کر گزشتہ دو سال سے ہمارے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آخر میں ہم سب رضوان سے پیار کرتے ہیں اور اگر وہ کسی چیز سے مطمئن نہیں تو ہم نہیں چاہتے کہ رضوان کسی بھی چیز سے مطمئن نہ ہو۔
Comments are closed on this story.