Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں مبینہ خورد برد کرنے کا انکشاف
شائع 16 مارچ 2023 04:20pm

تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے مبینہ خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے 9 سابق وزراء و ایم پی ایز اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ہیں، اور انکشاف ہوا ہے کہ ان وزرا اور ایم پی ایز نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی مد میں 25 سے 30 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد کی تھی۔

اینٹی کرپشن نے اس حوالے سے سابق ایم پی اے چوہدری عادل پرویز گجر، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ، سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین، سابق ایم پی اے عمر فاروق، سابق ایم پی اے علی اختر، سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو، سابق ایم پی اے میاں وارث، سابق ایم پی اے لطیف نذیر اور محمد شکیل شاہد کو 28 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق وزراء و ایم پی ایز نے ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے کا گھپلا کیا۔ تمام سابق وزراء و ایم پی ایز نے مشترکہ طور ایگزیکٹیو انجینیر ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کی پوسٹنگ کیلیے مراسلہ لکھا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکسیئن ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کو بھی17 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔

pti

punjab assembly