Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر ملنے کی کارروائی مکمل

فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے، اسحاق ڈار
شائع 16 مارچ 2023 03:38pm

چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر اپنی ٹویٹ میں تصدیق کی ہے کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے دستاویزی کارروائی مکمل ہوگئی ہے، اور فنڈز جلد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔

چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Ishaq Dar

china development bank