Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، ملزمان 16 مویشی اسلحے کے زور پر چھین کر فرار

ملزمان 60 لاکھ سے زائد قیمت کے جانور لیکر فرار ہوئے، تاجرکا دعوٰی
شائع 16 مارچ 2023 03:35pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

کراچی کےعلاقے بھینس کالونی میں ملزمان 16 مویشی اسلحے کے زور پرچھین کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی بڑی کی واردت بھینسوں کے باڑے میں پیش آئی جہاں ملزمان 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جانور لیکر فرار ہوگئے، جبکہ گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے7 جانور اسلحہ کے زور پر چھینے تھے۔

اس سے پہلے بھی بھینس کالونی میں ملزمان کے گینگ کا جانوروں کے اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے حکومت سے گوالوں کی رجسٹریشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرائم پیشہ افراد گوالوں کا کام کررہے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈاکو باڑوں میں موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام گوالوں کی رجسٹریشن ہوجائے لیکن اس معاملے میں کسان تعاون نہیں کررہے۔

مزید کہا کہ کسانوں کی جانب سے جانوروں کے اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات بھی درج نہیں کروائے جاتے جو سنگین بات ہے۔

karachi

Sindh Police

Karachi Crime