Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساہیوال: مردم شماری عملے پرتشدد کرنے والے گرفتار، مقدمہ درج

واقعے میں ملوث افراد اور خواتین کیخلاف مقدمہ درج
شائع 16 مارچ 2023 03:32pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پنجاب کے شہرساہیوال میں مردم شماری کیلئے جانے والے عملے کو ہراساں کرنے اورتشدد کا نشانہ بنانے والوں کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

مردم شماری کے عملے کی جانب سے پوچھے جانیوالے سوالات پر شہریوں اورعملے کے درمیان تلخ کلامی بڑھ کر لڑائی جھگڑے تک پہنچ گئی تھی۔

مردم شماری کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار وحید عالم ولد نے 15 پر اطلاع دی کہ 80/5R ساہیوال میں مردم شماری کے دوران 5 سے 6 افراد نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، اور وہ اپنے ساتھ ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل محمد افتخار کے ساتھ بڑی مشکل سے جان بچا کر بھاگا ہے۔

مردم شماری عملے کی درخواست پر مرزا محمد عمران عرف مانی، شہبازعرف باز اور مقصودعرف کالی سمیت 3 سے 4 خواتین کے خلاف تھانہ فتح شیر میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے ہراساں کرنے والے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

punjab

Sahiwal

Digital Census

Census 2023

Census Staff Security