Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس رانا ثناء اور مریم کے حکم پر زمان پارک آپریشن کر رہی ہے، پرویزالہیٰ

عمران خان کو گرفتار کرانا ان کی حسرت ہی رہے گی، سابق وزیراعلیٰ
شائع 16 مارچ 2023 02:48pm

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس رانا ثناللہ اور مریم نواز کے حکم پر زمان پارک آپریشن کررہی ہے، لیکن عمران خان کو گرفتار کرانا ان کی حسرت ہی رہے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین سے امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے حکم پر ظالمانہ آپریشن کر رہی ہے۔ مریم نواز ہر صورت عمران خان کو گرفتار کرانا چاہتی ہیں لیکن یہ ان کی حسرت ہی رہے گی۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو لیڈر کہنے والے پہلے اس بھگوڑے کو وطن واپس لائیں، بیماری کا بہانا کر کے فرار ہونے والا لیڈر کیسے ہو سکتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک بد ترین معاشی بحران کا شکار ہے، مالی بحران اور غیر یقینی کی کیفیت سے نکلنے کیلئے انتخابات ہی یقینی حل ہے، امریکا سے بھی بغیر الیکشن مدد گھٹائی میں پڑ گئی ہے، آئی ایم ایف کے معاملے میں امریکا کوئی مدد کرتا نظر نہیں آ رہا۔

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi