میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پر قائم کی گئی، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پر قائم کی گئی، زمان پارک آپریشن کی مذمت کرنے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے زمان پارک آپریشن کی مذمت پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کے استعمال کی مذمت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میری جماعت قانون کی حکمرانی کے اصول پرقائم کی گئی، ہم اپنے اس عزم وعہد پر پوری استقامت سے کار بند رہیں گے۔
زمان پارک میں آپریشن روکنے کا حکم کل تک برقرار رہے گا، لاہور ہائیکورٹ
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لئے 14 مارچ کو اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس اور رینجرز کے ہمراہ زمان پارک میں آپریشن شروع کیا تھا، تاہم 24 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد بھی پولیس عمران خان کو گرفتار نہ کرسکی۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری : پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھر جمع کرنا شروع کردیے
پولیس کے آپریشن میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا، اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی، جب کہ شدید پتھراؤ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
پولیس اور کارکنان کے مابین تصادم میں 24 گھنٹے کے دوران 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے، جب کہ پی ٹی آئی کے بھی 8 کارکن زخمی ہوئے۔
Comments are closed on this story.