Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ڈائٹ پلان فروخت کرنا کراچی کی ڈاکٹر کو مہنگا پڑ گیا

عدالت نے ڈاکٹر پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ کردیا
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2023 02:17pm

عدالت نے کنزیومر کو ڈائٹ پلان فروخت کرنے والی ڈاکٹر کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی ڈاکٹر کو ڈائٹ پلان فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا، اور عدالت کے حکم پر ڈھائی لاکھ روپے ادا کرنے پڑ گئے۔

کراچی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ والدہ کا وزن کم کرنے لیے ڈاکٹر سے ڈائٹ پلان خریدا، اور پلان کی مکمل رقم 38 ہزار روپے بھی ادا کر دی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ ڈائٹ پلان استعمال کرنا شروع کیا تو والدہ کے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی، ڈاکٹر کو شکایت بھی کی لیکن اس کے باوجود ہمیں ہماری رقم واپس نہیں کی گئی۔

عدالت نے ڈاکٹر ندا پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، جو ڈاکٹر ندا نے عدالت میں جمع کرادی۔

diet plan

karachi doctor