Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر داخلہ کے ناقانل ضمانت وارنٹ کو 9 روز گزرگئے، پولیس عملدرآمد نہ کرواسکی

گجرات پولیس بھی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کروانے میں تاحال ناکام
شائع 16 مارچ 2023 01:36pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے 9 روزگزرگئے تاہم ملزم نے تاحال خود کوعدالت کے سامنے سرنڈرکیا نہ ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کیے گئے ہیں۔

گجرات پولیس بھی عدالتی احکامات پرعملدرآمد کروانے میں تاحال ناکام ہے۔

گجرات کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اداروں کو دھمکانے، چیف سیکرٹری اور کمشنر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں درج مقدمہ میں مسلسل غیر حاضری پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گوجرانوالہ کے جج رانا زاہد اقبال نے 7 مارچ کو ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے گجرات پولیس کوحکم دیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو28 مارچ تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے،لیکن گجرات پولیس تاحال ان عدالتی احکامات پرعمل درامد کروانے میں ناکام ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 21 فروری کو پہلے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو 7 مارچ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے عدالت کووارنٹ کی عدم تعمیل سے اگاہ کیا جبکہ رانا ثناء اللہ کے وکلاء نےعدالت میں پیش ہوکر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گجرات پولیس کو حکم دیا تھا کہ 28 کو رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔

Rana Sanaullah