Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر،پاکستان کو ڈالرز کی کمی کا سامنا

ڈالرزکی کمی کے باعث آئی پی پیزکی ادائیگیاں تاخیرکا شکار
شائع 16 مارچ 2023 01:09pm

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر کے باعث پاکستان کو ڈالر کی کمی کا سامنا ہے اور آئی پی پیز کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

تمام تر پیشگی اقدامات کے باوجود تاحال پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدہ طے نہیں پاسکا، جس کے باعث پاکستان کو ڈالرز کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی پی پیز کی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں، اور چینی کمپنیز آئی پی پیز کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے، اور چینی کمپنیز نے ادائیگیوں میں تاخیر پر سی پی پی اے کو آگاہ کر دیا ہے۔

تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کے باوجود آئی ایم ایف نے نئی شرط عائد کردی

ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پر پاور پلانٹس ہیں، اور چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر چلنے والی آئی پی پیز کو مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں صورت حال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

IMF

ڈالر