Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹلی کشتی حادثہ: قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچ گئی

شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ منتقل کی جارہی ہے
شائع 16 مارچ 2023 12:06pm
تصویربشکریہ: بی بی سی / امین سید
تصویربشکریہ: بی بی سی / امین سید

اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت کراچی پہنچا دی گئی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ شاہدہ رضا کی میت کوئٹہ منتقل کی جارہی ہے جس کے بعد ان کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔ شاہدہ رضا کی عمر 27 سال تھی اور ان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

واضح رہے کہ 26 فروری کو حادثے کا شکار ہونے والی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش اور اپنے مفلوج بیٹے کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی ہلاکت کو سانحہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: اٹلی کشتی حادثے میں جاں بحق شاہدہ رضا بیٹے کی جان بچانے کا مقصد لیکرگئی تھیں

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدرحسین نے کہا تھا کہ شاہدہ حسین جیسے حادثات سے بچنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ محکمانہ اسپورٹس کی بحالی اور شاہدہ رضا کی فیملی کی مالی اعانت کی جائے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی چٹانوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی تھی جس میں 140 سے زائد افراد سوار تھے، حادثے میں 28 پاکستانیوں اور بچوں سمیت 58 تارکین جاں بحق ہوگئے تھے۔

Italy

Italy Boat

Shahida Raza