اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔
احتساب عدالت نمبر 4 کے جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں: عثمان بزدار کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب جمع نہیں کرایا۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے نیب سوالنامے کا جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی۔
مزید پڑھیں: اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔
یاد رہے کہ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری شروع کررکھی ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔
Comments are closed on this story.