Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں عمران خان کی کورٹ حاضری، مینار پاکستان جلسے پرمشاورت ہوگی
شائع 16 مارچ 2023 10:10am
تصویر: فیس بُک/ فائل
تصویر: فیس بُک/ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حالیہ صوتحال کے پیشِ نظر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس آج سہ پہر4 بجے ہوگا، اس حوالے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زمان پارک پولیس آپریشن، عدالتی کارروائی پر مشاورت ہوگی اور اجلاس میں عمران خان کی اسلام آباد سیشن کورٹ حاضری پر بھی مشاورت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتوار کو مینار پاکستان جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ جلسے کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔

lahore

Pakistan Tehreek Insaf

Political March 16 2023

ٰImran Khan