Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
شائع 16 مارچ 2023 09:15am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئیں ہیں جس کے بعد ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں میں موسم خوشگوارہوچکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ سوات، دیر، چترال، ملاکنڈ، پشاور، کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہزارہ ڈویژن، وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے اس کے ساتھ ہی پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، ڈی جی خان، بہاولپور، ملتان، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، نوشکی اورنصیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ آئندہ 24گھنٹے میں دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد بارش متوقع ہے۔

Rain

Pakistan Weather