Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے دوران 2 جوان زخمی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے شہید
شائع 16 مارچ 2023 08:42am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 2 سپاہی زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں مارٹر بھی استعمال کیے گئے، آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ بدقسمتی سے فائرنگ کی زد میں آکر 2 بچے شہید ہوگئے۔

rawalpindi

ISPR

security forces

operation

terrorist killed