عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ ہونے کے ساتھ ہی گیس، کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں 6.39 فیصد کمی کے بعد قیمت 66.77 ڈالرفی بیرل پرآگئی ہے، جبکہ برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 6 فیصد کمی کے بعد برطانوی برینٹ کروڈآئل کی فی بیرل قیمت72.80 ڈالرپرآگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں بھی6.5 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ کوئلے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت فی ٹن 137 ڈالرہوگئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 272 روپے میں دستیاب ہے۔
Comments are closed on this story.