Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی میوزک کمپنی نے پاکستانی ڈرامے کا ٹائٹل سانگ کیوں پوسٹ کیا؟

ڈرامے میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں
شائع 16 مارچ 2023 12:08am

ان دنوں پاکستان اور بھارت میں اگر کوئی ڈرامہ مقبول ہورہا ہے تو وہ یقیناً ڈرامہ تیرے بن ہے جس میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

تاہم ڈرامے کی مقبولیت اپنی لیکن ڈرامے پر کاپی کے کئی الزامات سامنے آئے کہ ڈرامہ تیرے بن کے کئی اہم سین سال 2011 سے 2018 کے درمیان چلنے والے بھارتی ڈرامے ’اس پیار کو میں کیا نام دوں‘ کے سین سے ملتے جلتے ہیں ۔

بعدازاں ڈرامہ تیرے بن کے حوالے سے بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ٹائٹل سانگ سال 2017 کی بالی ووڈ فلم ’شادی میں ضرور آنا‘ کے گانے ’میرا انتقام دیکھے گی ’ کی کاپی ہے ۔

پھر ایسا بھی ہوا کہ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک کی طرف سے کاپی رائٹ اسٹرائیک بھیجا گیا۔

زی میوزک کمپنی نے دعویٰ کیا کہ شانی ارشد کی طرف سے کمپوز کردہ تیرے بن کا او ایس ٹی سانگ ان کے گانے ٹھکرا کے میرا پیار کی نقل ہے۔

یوٹیوب پر ڈرامے کے او ایس ٹی کو ہٹا دیا گیا جبکہ ڈرامے چند ٹرینڈ کرنے والی اقساط کو بھی نئے او ایس ٹی سانگ کے ساتھ پیش کیا گیا ۔

چند ہی دنوں میں معاملات حل ہوئے تو او ایس ٹی سانگ کے ساتھ ساتھ تمام ایپی سوڈز کو واپس اپ لوڈ کر دیا گیا۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ زی میوزک کمپنی نے یقینی طور پر گانے کے آڈیو حقوق حاصل کیے ہیں کیونکہ انہوں نے تیرے بن کا او ایس ٹی اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔

یہ ایک آڈیو گانا ہے جس میں انہوں نے گلوکار، موسیقار اور گیت نگار کو کریڈٹ دیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی نوراں مخدوم کی تحری کردہ ہے جبکہ ڈائریکشن سراج الحق نے دی ہیں۔ مرکزی کاسٹ میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی کے علاوہ بشریٰ انصاری، سہیل سمیر،فرحان علی آغا، فضیلہ قاضی،حرا سومرو، سبین فاروق، محمود اسلم اوردیگر شامل ہیں۔

ٹائٹل سانگ کی شاعری صابر ظفر نے لکھی جبکہ اس کی موسیقی کی ترتیب اور آواز کا جادو شانی ارشد نے جگایا ہے، جو پہلے بھی کئی ڈراموں کے ٹائٹل سانگ گا چکے ہیں۔

drama Tere bin

Tere Bin

OST