Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 13 روپے فی لیٹر مہنگا
شائع 16 مارچ 2023 12:02am
فی لیٹر پیٹرول پانچ روپے مہنگا فوٹو — فائل
فی لیٹر پیٹرول پانچ روپے مہنگا فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول 272 روپے میں دستیاب ہے۔

ںوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے، فی لیٹر ڈیزل 293 روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ فی لیٹر مٹی کا تیل 2.56 روپے مہنگا ہو کر 190 روپے 29 پیسے کا ہوگیا جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

petrol price

Petroleum products

finance division