Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلال سے شادی ہوئی یا نہیں، نادرا سے تصدیق کروالیں

ٹک ٹاکر بننے سے پہلے کیا کرتی تھیں ، حریم شاہ نے بتادیا
شائع 15 مارچ 2023 11:02pm

پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ آئے دن کسی نہ کسی بات پر خبروں کی زینت بن جاتی ہیں اس بار انہوں نے خود اپنے سوشل اکاونٹ پر ایک انٹرویو کا کلپ شیئر جو بہت وائرل ہورہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر حریم شاہ نے ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے ٹیچر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے پہلے ٹیچنگ کی تھی اور تاریخ کا مضمون میرا پسندیدہ تھا۔

ویڈیو میں شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم نے کہا کہ میری شادی ہوئی ہے اس کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حریم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے ایک روز کیلئے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کیلئے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی،امیروغریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔

Hareem Shah