Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی فونز کی جگہ لینے کیلئے ایپل کی جانب سے نئی ڈیوائس لانچ کئے جانے کا امکان

ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر ٹیکنالوجی کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔
شائع 15 مارچ 2023 09:37pm

ایپل جون 2023 میں ایک ایسی جدید ڈیوائس لانچ کرنے والا ہے جو مبینہ طور پر آئی فونز کی جگہ لے لے گی۔

رپورٹ کے مطابق جون میں ہونے والی ڈویلپر کانفرنس میں ایپل آگمینٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک ہیڈ سیٹ متعارف کرانے والا ہے۔

اس مکسڈ رئیلٹی (اے آر اور وی آر کے اکٹھا ہونے کی وجہ سے) ہیڈ سیٹ کو ”رئیلٹی پرو“ کا نام دئیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) ٹم کک اور آپریشنز ہیڈ جیف ولیمز جلد از جلد اے آر/ وی آر ہیڈ سیٹ “رئیلٹی پرو کو متعارف کرانا چاہتے ہیں جو کافی بڑی اور مہنگی ڈیوائس ہوگی۔

اس ڈیوائس کی قیمت تین ہزار ڈالرز کے قریب ہو سکتی ہے اور اس سے ایپل کو ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کا مقصد 10 برسوں میں اے آر ٹیکنالوجی کو آئی فون کی جگہ دینا ہے۔

رئیلٹی پرو میں ڈوئل فور کے او ایل ای ڈی اسکرینز اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز موجود ہوں گی۔

Apple

iPhone

Reality Pro Headset

Augmented Reality (AR)

Virtual Reality (VR)

Tim Cook

Jeff Williams