Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت ترین کی والدہ انتقال کر گئیں

نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
شائع 15 مارچ 2023 07:07pm

پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں۔

شوکت ترین کی والدہ کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

سابق وزیر خزانہ کی والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شوکت ترین 2008 سے 2010 تک پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر خزانہ رہے، اس کے بعد دسمبر 2021 میں انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایک مرتبہ پھر وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ دیا گیا۔

شوکت ترین مارچ 2018 سے سینیٹ کے رکن ہیں۔

Shaukat Tarin