Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دو پاکستانی حج کیلئے طویل سفر پیدل طے کرکے سعودی عرب پہنچ گئے

خالد عبدالغفور اور ذیشان مزید 1500 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے
شائع 15 مارچ 2023 06:46pm
خالد عبدالغفور اور ذیشان۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
خالد عبدالغفور اور ذیشان۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

حج کرنے کی نیت سے دو پاکستانی چار ماہ 12 دن کے طویل سفر پیدل طے کرنے کے بعد سعودی عرب میں داخل ہوگئے۔

فیصل آباد کے رہائشی خالد عبدالغفور اور ذیشان نے دو دسمبر 2022 کو فیصل آباد سے حج کے لئے رخت سفر باندھا تھا۔

دونوں پاکستانی شہری چار ماہ 12 روز کے بعد پیدل چلتے ہوئے متحدہ امارات کے بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہوگئے ہیں۔

خالد عبدالغفور اور ذیشان مزید 1500 کلو میٹر کا سفر طے کرتے ہوئے مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

Saudia Arabia

Hajj 2023

pakistanis