Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی بڑھتے ہی کے الیکٹرک نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا

ترجمان کے الیکٹرک نے مؤقف دینے سے ہی انکار کردیا۔
شائع 15 مارچ 2023 05:07pm

کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا گیا، بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

لیاقت آباد، پاک کالونی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، سلطان آباد، کیماڑی اور لیاری سمیت متعدد علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

بجلی کی بندش کا دورانیہ کیوں بڑھایا گیا؟ سوال کیا گیا تو ترجمان کے الیکٹرک نے مؤقف دینے سے ہی انکار کردیا۔

شہری کہتے ہیں گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی، کئی کئی گھنٹے بجلی نہیں ہوتی، کس سے فریاد کریں۔

آج نیوز نے جب لوڈشیڈنگ میں اضافے کی وجہ جاننے کے لئے ترجمان کے الیکٹرک سے بات کرنا چاہی تو انہوں نے وجہ بتانا تو دور بات کرنے سے ہی انکار کردیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کئی کئی گھنٹے نہیں آتی لیکن ان کے گھروں پر بجلی کا بل پورا آتا ہے۔

karachi

load shedding

K-Electric