Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’کسی سے لیکچرز لینے کی ضرورت نہیں‘، دفتر خارجہ کا زلمے خلیل زاد کو کرارا جواب

زلمے خلیل زاد نے پاکستان کو عمران خان کی گرفتاری اور ملکی حالات پر کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔
شائع 15 مارچ 2023 04:42pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

دفتر خارجہ پاکستان نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو کسی سے لیکچرز لینے کی ضرورت نہیں، ایک قوم کے طور پر ہم ہر مشکل صورتِ حال سے مضبوطی سے نکلیں گے۔

افغانستان میں امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری سے مزید بحران پیدا ہو گا۔

سابق خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی جیسے تین بڑے بحرانوں کا سامنا ہے اور عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال میں دو تجاویز دیتا ہوں۔ بحران روکنے کے لیے جون میں انتخابات کی تاریخ مقرر کریں اور جو بھی پارٹی انتخابات جیتےاس کو مینڈیٹ ملنا چاہیے۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دوسری تجویز یہ ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مل بیٹھ کر مسائل کی نشاندہی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں اور جو بھی الیکشن میں کامیاب ہو اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہوگا اس کو کام کرنے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان میں جاری سیاسی بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔ سیاسی لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا، پھانسی پر لٹکانا یا قتل کرانا غلط روش ہے۔

imran khan

Zalmay Khalilzad

Pakistan Foreign Office