Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر صدر مملکت کا بیان سامنے آگیا

آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، صدر عارف علوی
شائع 14 مارچ 2023 11:45pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی بھی برابر فکر ہے۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کارروائی کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں۔

ٹویٹ میں صدر نے مزید لکھا کہ آج کے واقعات سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے، غیر ضروری انتقامی سیاست۔ ایسے ملک کی حکومت کی ناقص ترجیحات جس کو عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

صدر نے لکھا کہ کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟ مجھے تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور عزت کی بھی برابر فکر ہے۔

PDM

imran khan

zaman park march 14 2023