Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئے چیف جسٹس سے از خود نوٹس کا مطالبہ

زمان پارک میں پولیس آپریشن روکا جائے ،فواد چوہدری
شائع 14 مارچ 2023 11:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے ‏چیف جسٹس پاکستان سے عمران خان کی گرفتاری رکوانے کےلئے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی زمان پارک میں کارروائی روکنے کے لئے فواد چوہدری نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ‏چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹویٹ میں زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

imran khan

lahore police

zaman park march 14 2023