Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

گرفتاری کے ڈر سے چار پائی کے نیچے چھپنے والے کو گیدڑ کہتے ہیں، مریم کا عمران پر طنز

نواز شریف کے ساتھ انصاف ہونے تک الیکشن نہیں ہوگا، رہنما ن لیگ
شائع 14 مارچ 2023 07:09pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت میں پیش نہیں ہوا اور ریلی میں چلا گیا۔

عمران خان پر طنز کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید کہا کہ عدالت بلاتی ہے تو پلستر والی ٹانگ دکھا دیتا ہے، عدالت میں پیش نہیں ہوا اور ریلی میں چلا گیا، جب عدالت میں پیش ہونا ہوتا ہے تو کہتا ہے میں بزرگ اور معذورہوں ۔

شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ چور اور ڈاکو گرفتاری سے چھپتے ہیں، کبھی سیاسی لیڈر کو چھپتے نہیں دیکھا، کبھی کسی نے سنا ہے کہ لیڈر گرفتاری کے ڈر سے چھپ کر بیٹھا ہو۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شرکاء سے سوالات کیے بولی، گرفتاری کے ڈر سے چار پائی کے نیچے چھپنے والے کو کیا کہتے ہیں، مریم نے اپنےسوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے خوفزدہ آدمی کو گیدڑ کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والا ہی لیڈر ہوتا ہے، گزشتہ پانچ سال میں نوازشریف پرمشکل وقت آیا اور مشرف دورمیں بھی نوازشریف پر کڑا وقت آیا، کیا نوازشریف ڈرا، گھبرایا، کیا نوازشریف نے کہا بیمار ہوں کیونکہ نوازشریف جانتا تھا کہ بدترین انتقام ہو رہا ہے، اس کے باوجود نواز شریف نہیں گھبرایا۔

پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کارکن ظل شاہ کے والد کی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ ظل شاہ کے والد کو درباری کی طرح بلایا گیا اور ان کی توہین کی گئی، کارکن کی موت پر سیاست کی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن لڑنے کیلئے نہیں، جیتنے کیلئے میدان میں اتری ہے، نوازشریف کے ساتھ انصاف ہونے تک الیکشن نہیں ہوگا، ترازو کے دونوں پلڑے برابر کروں اورالیکشن کرالو۔

imran khan

mariyam nawaz

tosha khana case