Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فرح گوگی اشتہاری قرار، عدالت کا 30 روز میں انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ایف آئی اے نے فرح خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے، ذرائع
شائع 14 مارچ 2023 05:23pm
فرح خان۔ فوٹو — فائل
فرح خان۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں فرح خان کو اشتہاری قرار دے دیتے ہوئے 30 روز میں انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح خان تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے، ایف آئی اے نے فرح خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نے غیر قانونی سیاسی اثرو رسوخ سے اربوں روپےکمائے، سرکاری افسران پردباؤکےذریعےکروڑوں روپےبطوررشوت لیے جب کہ ان کے نام پر اربوں روپے کے بینک اکاؤنٹ ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

FIA

Farah gogi