Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس والے زمان پارک انسانی لاشیں گرانے کا ارادہ لے کر آئیں ہیں، شاہ محمود

ڈی آئی جی سے گزارش ہے کہ حالات نہ بگاڑیں، شاہ محمود
شائع 14 مارچ 2023 05:06pm

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پولیس والے زمان پارک انسانی لاشیں گرانے کا ارادہ لے کر آئیں ہیں۔

زمان پارک کے قریب میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا نہ اب لیں گے، ڈی آئی جی مجھ سے ملاقات کرکے عمران خان کے وارنٹ دکھائیں، میں وارنٹ کو پڑھ کر چیئرمین سے بات کروں گا، ہم آئینی راستہ نکال لیں گے،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی سے گزارش ہے کہ حالات نہ بگاڑیں، خوف وہراس پیدا نہ کیا جائے، پولیس سے کہتا ہوں واٹرکینن اور آنسوگیس کی شیلنگ بند کرے، ہم خون خرابہ نہیں چاہتے، بات کریں ہو سکتا ہے ہم خود گرفتاری کیلئے تیار ہو جائیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پولیس بتائے کہ یہاں آنے کا مقصد کیا ہے، یہ لوگ انسانی لاشیں گرانے کا ارادہ لے کر آئیں ہیں، ہم یہاں لاشیں گروانا نہیں چاہتے، ہم الیکشن ملتوی کرنا نہیں چاہتے، ہم قانون ہاتھ میں لینا نہیں چاہتے، ہماری سمجھ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوسکتی، کیوں کہ ان کی 18 تاریخ کو پیشی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل کی ریلی اور مینار پاکستان کے جلسے کے اعلان نے حکومت کے اوسان خطا کر دیئے ہیں، ہم حکمرانوں کےارادوں کےغافل نہیں۔

pti

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

zaman park march 14 2023