وفاقی دارلحکومت میں پولیس کو اچانک ریڈ الرٹ کردیا گیا
اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے، ذرائع
لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
لاہور زمان پارک میں اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لئے موجود ہے، اور وہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین تصادم بھی جاری ہے، جس کے بعد اب وفاقی دارلحکومت میں بھی پولیس کو اچانک ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جارہی ہیں، اور اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
islamabad police
zaman park march 14 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.