Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات: برف پوش وادی کالام میں خطرناک جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا

پُرخطر جیپ ریلی میں 45 ڈرائیوروں نے حصہ لیا
شائع 14 مارچ 2023 02:24pm

سوات کی برف پوش وادی کالام میں خطرناک جیپ ریلی کیا گیا جہاں ڈرائیوروں نے پُرخطر ٹریک پر کیچڑ اور تالابوں کا پانی اچھالتے ہوٸے منزل مقصود پہنچنے کیلئےخوب دوڑیں لگائیں۔

پانچ کلو میٹر کے خطرناک ٹریک پر ماہر ڈرائیوروں نےگاڑیاں دوڑائیں، تالابوں کا پانی اچھالتے ہوٸے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فدا نصیب کالامی نے کم وقت میں ٹریک کوعبور کیا اور میلہ اپنے نام کرلیا، جبکہ محمد سعید نے دوسری اور وزیر محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پُرخطر جیپ ریلی میں 45 ڈرائیوروں نے حصہ لیا۔ ریلی کو دیکھنے کے لئے سیاحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ریلی کے ساتھ ساتھ خوبصورت نظاروں کوانجوائے کیا۔

کالام میں ہر سال سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے جیپ ریلی کا میدان سجایا جاتا ہے تاکہ سیاحوں کو علاقے کی سیاحت کے لیے راغب کیا جا سکے۔

Swat

Jeep Rally