Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک: جیل میں قیدیوں کو ذہنی سکون فراہم کرنے کیلئے ثقافتی میلے انعقاد

پولیس اور قیدیوں کے درمیان کھیلوں کا دلچسپ مقابلہ ہوا
شائع 14 مارچ 2023 02:07pm

سنٹرل جیل کرک میں قید حوالاتیوں کو ذہنی سکون فراہم کرنے کیلئے ایک روزہ ثقافتی میلہ لگایا گیا میلے میں خٹک ڈانس رسہ کشی والی بال اور دیگر مختلف کھیل پیش کیے گئے۔

پولیس اور قیدیوں کے درمیان کھیلوں کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کے لئے جیل میں کھیلوں کے انعقاد کا مقصد قیدیوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرانا ہے۔

Kark

Central Jail

Cultural Fair