Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نعمان نیاز ہی کیوں؟ ڈائریکٹرپی ٹی وی اسپورٹس کو عہدے سے ہٹانے پرسوال

فیفا ورلڈ کپ کے حقوق حاصل کرنے میں ناکامی مبینہ طور پرہٹانے کی وجہ بنی
شائع 14 مارچ 2023 11:59am

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے مبینہ طورپراسپورٹس اینڈ سنڈیکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹرنعمان نیاز کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حقوق حاصل کرنے کے معاہدے میں ناکامی پرعہدے سے ہٹا دیا ہے۔

اگرچہ پی ٹی وی کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا تاہم اس حوالے انکوائری جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ نعمان نیاز کو ”ایماندار ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے اوربے دخل کیاجا رہا ہے“۔

کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹرنعمان نیاز کو تعصب اورناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔

بہت سے دوسرے لوگوں نے سوال کیا کہ منیجنگ ڈائریکٹرزاوربورڈ آف ڈائریکٹرزاس طرح کے فیصلوں کے ذمہ دار ہیں، اور نعمان نیازکو مذکورہ مسئلے کے لیے کیوں ذمہ دارٹھہرایا گیا؟-

کئی صارفین نے کہا کہ حقوق کے معاہدے کو محفوظ بنانے میں ناکامی کے ذمہ دار صرف وہی کیوں ہیں۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کچھ عرصہ قبل پاکستان کے لیجنڈری کرکٹرشعیب اختر کے ساتھ جھگڑے کے بعد توجہ کا مرکز بنے تھے۔ پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کے دوران تلخ کلامی کے بعد دونوں کو آف ایئرکردیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شعیب اختراورنعمان نیاز کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کرکے دونوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔

بعد ازاں نعمان نیاز نے ایک ویڈیو میں کرکٹر سے معافی مانگی تھی۔

Shoaib Akhtar

PTV

DR NAUMAN NIAZ