Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آسکرکے بعد ملالہ کیلئے عصرملک کی ٹویٹ

عصرملک میں ایک اچھے شوہرکی تمام ترخوبیاں موجود ہیں
شائع 14 مارچ 2023 10:32am

ملالہ یوسفزئی گزشتہ روزآسکرتقریب میں شرکت کے دوران سوشل میڈیا پر چھائی رہیں، ان کے نصف بہترعصرملک نے اس دن کو ناقابل فراموش قراردیا ہے۔

95ویں آسکرایوارڈ میں ملالہ بطور شریک پروڈیوسر ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کی نمائندگی کررہی تھیں جسے آسکر کیلئے نامزدکیا گیا تھا۔

آسکرتقریب میں ملالہ سب کی توجہ کا مرکزبن گئیں

رالف لارین کے سلورسیکوئنڈ گاؤن اور حجاب کے ساتھ ملالہ نے لیٹونجویلزبالیاں اپنے کانوں کی زینت بنائی تھیں ( جو 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں، انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا)۔

ملالہ کے ہمراہ موجود عصرملک میں ایک اچھے شوہر کی تمام ترخوبیاں موجود ہیں جس کا اندازہ آسکرکی تقریب سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔تقریب میں آمد کے وقت عصرنے ملالہ کا گاؤن تھام کرانہیں چلنے میں مدد دی جس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بعد ازاں عصرنے ٹوئٹرپر تقریب سے اپنی اورملالہ کی ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا ، ’یہ ایک ناقابل فراموش دن تھا-‘

ملالہ کے ساتھ ساتھ عصرکوبھی اسٹائلنگ کے پورے نمبردیے جاسکتے ہیں جوکلاسک سیاہ سوٹ اوربوٹائی میں ملبوس تھے۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ 9 نومبر 2021 میں برمنگھم میں اپنے دوست عصرملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جنہوں نے 2012 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے معاشیات اور سیاسیات میں ڈگری حاصل کی۔

ملالہ یوسفزئی نے اسی روز ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور عصر کی پہلی ملاقات سنہ 2018 میں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے ہوئے تھے۔

Malala Yousufzai

Oscars 2023

Asser Malik