Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ضروری قرار

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ہونا ضروری ہے، شہری
شائع 14 مارچ 2023 10:05am
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شہریوں نے ضروری قرار دے دیا۔

شکارپور کا کچا ہمیشہ ڈاکو کی مضبوط پناہ گاہ رہا ہے کچے کے علاقے میں جب بھی پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا ہے پولیس کا ہی جانی نقصان ہوا ہے۔

حالیہ دنوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

کچے میں رہنے والے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہونے کی وجہ سے پولیس ناکام رہتی ہے اور جب پولیس آپریشن کے لئے کچے میں جاتی ہے تو پولیس میں موجود کالی بھیڑیں کچے میں رہنے والے ڈاکوؤں کو پولیس آپریشن کی مکمل مخبری کرتے ہیں اور پولیس ناکام واپس لوٹ آتی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن ہونا ضروری ہے، حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف سخت اور بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے

sindh

operation

Sindh Police

Shikarpur