Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

واقعہ دو گروپوں میں زمین کے تنازعے پر پیش آیا ہے، پولیس
شائع 14 مارچ 2023 10:00am
لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا - تصویر/ آج نیوز
لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا - تصویر/ آج نیوز

شکارپور کے نواحی علاقے میاں صاحب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا ہے، تنیوں بھائیوں پرعدالت میں شنوائی پر جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کلر برادری کے دو گروپوںزمین کے تنازعے پر پیش آیا، جبکہ لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی دیکر تشویشناک حالت میں رفر کیا گیا ہے جاں بحق سگے بھائیوں کی شناخت گل محمد کلر اور معشوق کلر کے نام سے ہوئی ہے۔

Sindh Police

Shikarpur