Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بی جے پی اب بھارت سے اذان ختم کرنے کے درپے

مُودی دور میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات مزید بڑھنے لگے
شائع 14 مارچ 2023 09:13am
کرناٹک کے بی جے پی رہنما ایشوراپا کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی - بھارتی اخبار دی ہندو
کرناٹک کے بی جے پی رہنما ایشوراپا کی اذان کے خلاف ہرزہ سرائی - بھارتی اخبار دی ہندو

بھارتی انتہاء پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اذان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا شروع کردی ہے۔

ریاست کرناٹک کے بی جے پی رہنما ایشوراپا کا کہنا ہے کہ اذان کی آواز سے میرے سر میں درد ہوتا ہے جلد ہی سپریم کورٹ کے ذریعے اذان کا خاتمہ کر دیں گے۔

نریندرمُودی دور میں مسلمانوں کے خلاف جرائم، اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بامبے، اتر کھنڈ، کرناٹک، پنجاب، ہریانہ، الہ باد کی عدالتیں، مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگاچکی ہیں۔

دوسری جانب 4 اپریل 2022 کو ہندو بلوائیوں کی بڑی تعداد نے ضلع کرولی میں مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور مسجد کی چھت پر چڑھ کر انتہاء پسند جماعت آرایس ایس کا پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ نعرے بھی لگائے۔

Narendra Modi

BJP