Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے جوان فراہم نہیں کرسکتے، سیکریٹری دفاع

پاک فوج صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے،الیکشن کمیشن کو بریفنگ
اپ ڈیٹ 15 مارچ 2023 12:14am
الیکشن کمیشن آف پاکستان
الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکار نہیں دے سکتے بلکہ پاک فوج صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوئے۔ جس میں پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات پربریفنگ دی گئی۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔

آئی جی نے بتایا کہ الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔

سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاک فوج کیلئے سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے فوجی اہلکار فراہم نہیں کرسکتے۔ اہلکاروں کو صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کر سکتے ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Sikander Sultan Raja

punjab kpk election