Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیگم کا لباس پہن کر علی ظفر کی ایوارڈز تقریب میں شرکت

یہ ایک جاپانی ڈیزائنر کا تیار کر دہ لباس ہے، علی ظفر
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 12:34am

پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بیوی کی قمیض پہن لی۔

علی ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ لباس ان خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہنا جنہوں نے کسی نہ کسی مشن پر کام کیا اور دوسرے لوگوں کی زندگیاں آسان بنائیں۔

علی ظفر نے کہا کہ آج جب میں معمول کی طرح تیار ہو کر نکلنے لگا تو میری اہلیہ نے مجھے کہا کہ کہاں چلے، ادھر آﺅ۔ اس نے بلا کر مجھے اپنا یہ لباس دیا اور کہا کہ اسے پہن کر جاﺅ۔

علی ظفر نے یہ بھی بتایا کہ یہ ایک جاپانی ڈیزائنر کا تیار کر دہ لباس ہے۔ گلوکار نے کہا کہ میری والدہ اور بیوی بھی ان خواتین میں شامل ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میں نے اپنی بیوی کی شرٹ پہنی۔

ali zafar