Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولا جٹ کے گنڈاسے کی حیران کن قیمت میں نیلامی

ی نیلامی 5 ہزار کینڈین ڈالر سے شروع ہوئی
شائع 13 مارچ 2023 07:52pm

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا۔

سہارا ٹرسٹ کی جانب سے کینیڈا میں ایک چیریٹی ایونٹ میں ہوا۔ جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسا کی نیلامی ہوئی۔

تقریب میں میکال ذوالفقار، ابرار الحق اور فواد خان نے شرکت کی۔ فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایونٹ کی تصاویر کو شیئر کیا۔

اس نیلامی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مولا جٹ کی نیلامی 5 ہزار کینڈین ڈالر سے شروع ہوئی۔ گنڈاسا 50 ہزار کینیڈین ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد میں خریدا گیا۔

مولا جٹ کے گنڈاسے کی نیلامی سے ملنے والے رقم کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے خرچ ہوگی۔

سلطان راہی کے دور میں مقبول ہونے والا گنڈاسے کو جب اس دور میں فواد خان نے اٹھایا۔ تو اس گنڈاسے کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ، فلم نے مجموعی طور پر صرف پاکستان میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

Fawad Khan

The legend of Maula jutt