Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان
اپ ڈیٹ 14 مارچ 2023 09:18am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی سمیت ملک بھر میں رواں ماہ دو طاقتور مغربی ہواؤں کے سسٹم کے داخلے کا امکان ہے جبکہ آج موسم تمام صوبوں میں بھی موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں آج موسم خشک رہےگا اور میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت 03 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا جبکہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں موسم خشک رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتراضلاع میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسم آج بھی دن گرم رہے گا۔ شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق 12 مارچ کی رات سے مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کے تحت خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں بارشوں کے امکانات ہیں۔

جواد میمن کے مطابق جبکہ 18 مارچ سے کراچی اور ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بھی امکانات موجود ہیں۔

شام ہوتے ہی کراچی میں اچانک درجہ حرارت کم ہوگیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

اس سسٹم کے زیر اثر 12 سے 17 مارچ تک سندھ میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، اپریل کے شروعاتی دنوں میں مزید دو مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے پہاڑی علاقوں چترال، سوات، بونیر، کوہستان اور تورغر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز تخت بائی میں آٹھ، پارا چنار میں چار، پشاور اور مالم جبہ میں تین تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں صفر ڈگری ریکارڈ ہوا۔

karachi

Rain

Weather Updates