Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیلبری کوئین مریم نے تضادات سے بھرپور تقریر کی،فرخ حبیب

معقولیت سے خالی گفتگو قوم کے ساتھ زیادتی ہے، رہنما پی ٹی آئی کا مریم کے خطاب پر ردعمل
شائع 13 مارچ 2023 06:01pm
فائل ــ فوٹو
فائل ــ فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائز مریم نواز کو کیلبری کوئین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نے بے معنی اور تضادات سے بھرپور تقریر کی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نشانے پر رکھا۔ جس کے جواب میں فرخ حبیب کا سخت رد عمل سامنے اۤیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے بے معنی اور تضادات سے بھرپور تقریر کی ، معقولیت سے یکسر خالی گفتگو قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیلبری کوئین بنیادی طور پر 2 غلط فہمیوں کی شکار ہے، وہ سمجھتی ہے کہ قوم کا حافظہ کمزور ہے اور پاکستان 90 کی دہائی میں زندہ ہے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرکاری وسائل سے میڈیا سیلز تو بنائے جاسکتے ہیں، نوازشریف کی اصلیت نہیں چھپائی جاسکتی۔

Nawaz Sharif

imran khan

mariyam nawaz