Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری کی ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

حملوں میں چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے
شائع 13 مارچ 2023 05:03pm

ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری کی ٹیم پر حملوں میں 2 پولیس اہلکار شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری ٹیم پر دو مختلف حملوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق کی پہلا واقعہ ٹانک کے علاقے کوٹ اعظم میں پیش آیا، جہاں مردم شماری کی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، اور فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دوسرا واقعہ لکی مروت کے علاقے پیروالہ میں پیش آیا، جہاں مردم شماری کی ٹیم پر 2 نقاب پوشوں نے فائرنگ کی، اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

kp police

KPK Police