جو اپنی بیٹی کا نہیں ہوا وہ قوم کی بیٹیوں کا کیا ہوگا، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، جو اپنی بیٹی کا نہیں ۃوا وہ قوم کی بیٹی کا کیا ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہی ملک کامستقبل ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی، چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے، نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈر شپ کا کام ہے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑاچیلنج ہے، پاکستان کوبیرونی نہیں، اندرونی خطرہ ہے، ملک قوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مریم کو مہم چلانے کی آزادی ہے لیکن مجھے نہیں، تو میں ان سے کہتی ہوں کہ مجھے یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی، آپ کے 4 سالہ دور میں ہم نے انتقام کا سامنا کیا، آپ کے دورمیں بھی دفعہ 144 اور پابندیاں لگائی جاتیں تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کورٹ بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھاتا ہے، اس نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے، یہ لیڈر ہے یا گیدڑ جو اپنے حفاظت کیلئے دوسروں کو استعمال کرتا ہے، جلسے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے، اس کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاؤ، جو اپنی بیٹی کا نہیں ہوا وہ قوم کی بیٹیوں کا کیا ہوگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا بلکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے اور اپنی 3 نسلوں کا حساب دیا، 4 سال میں ایک کیس ثابت نہیں ہوسکا، وہ عدالت کا سامنا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔
لیگی چیف آگنائزر نے کہا کہ ملک کو اس وقت نواز شریف کی ضرورت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ان کے دور میں ملکی معیشت مضبوط ہوئی اور ڈالر 100 روپے سے کم کا تھا، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں، اور عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کو میرے خلاف انہیں صرف پائن ایپل ملا، انہیں ڈوب کر مر جانا چاہئے، ہیرے کی انگھوٹی اور پائن ایپل کے کین میں بہت فرق ہے، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر اپنی جائیدادیں بنائیں، اور نواز شریف کیخلاف اقامہ اورمیرے خلاف پائن ایپل نکلا۔
Comments are closed on this story.