Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غذر میں ہزاروں سال پرانی رسم ”تخم ریزی“ کی ادائیگی

رات کو بڑے گھر میں علاقائی موسیقی پر مقامی افراد کے علاؤہ سیاح بھی جھوم اٹھے۔
شائع 13 مارچ 2023 04:29pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

غذر کی تحصیل یاسین میں ہزاروں سال پرانی رسم تخم ریزی کی دو روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔

ہزاروں سال پرانی رسم تخم ریزی کے دو روزہ ایونٹ کے پہلے روز رات کو بڑے گھر میں تقریب ہوئی، اس دوران دعائیہ کلمات کے ساتھ لوگوں میں فصل کی بوائی کے لیے بیج بھی تقسیم کئے گئے اور بیلوں سے کھیت میں بوائی کی گئی۔

رات کو بڑے گھر میں علاقائی موسیقی پر مقامی افراد کے علاؤہ سیاح بھی جھوم اٹھے۔

یہ رسم صدیوں پرانی ہے اور اس رسم کو منانے کا مقصد علاقے میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

اس دوران آگ کا الاؤ روشن کیا جاتا ہے اور کھیتوں میں پانی چھوڑ دیا جاتا ہے، جس کے بعد فصلوں کی بوائی شروع ہو جاتی ہے۔

رات کو شمعیں روش کرکے مقامی لوگ بڑے گھر سے راجہ ہاؤس پہنچ جاتے ہیں اور اس دن تمام گھروں میں مختلف اقسام کے پکوان بھی بنائے جاتے ہیں جو مہمانوں کو پیش کئے جاتے ہیں۔

غذر کے عوام آج بھی اپنے آباء و اجداد کی رسموں کو برقرار رکھتے ہوئے اس طرح کو تہوار مناتے ہیں جو زندہ قوموں کی پہچان ہے۔

Ghizar

Tukham Rezi